مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن جزوی بحال

دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس روانہ نہیں ہوتیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال دیکھنے کے بعد روانہ ہو رہی ہیں۔

               
March 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دوحہ : مشرقی وسطیٰ جنگ کے باعث درہم برہم ہونے والا فضائی آپریشن جزوی بحال ہوگیا، 25 روز بعد دوحہ سے بھی پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔

دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس روانہ نہیں ہوتیں بلکہ سیکیورٹی صورتحال دیکھنے کے بعد روانہ ہو رہی ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد زیادہ جبکہ جانے والی پروازوں میں مسافر 50 فیصد سے بھی کم ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایران امریکا جنگ کے باعث فضائی آپریشن کی بندش اب آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی ہے جبکہ دوحہ سے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوگئیں۔ دوحہ سے پروازیں کراچی اور لاہور پہنچیں لیکن دوحہ سے آنے والی پروازیں فوری واپس نہیں گئیں بلکہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ ہوں گی۔