ایران خفیہ طور پر مذاکرات کا خواہاں ہے،مگر کھل کر اس کا اظہار کرنے سے گریز کر رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا میں کئی تنازعات کو ختم کروایا اور ایک اور جنگ میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران خفیہ طور پر مذاکرات کا خواہاں ہے، مگر کھل کر اس کا اظہار کرنے سے گریز کر رہا ہے۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر وہ عوام کے سامنے معاہدے کی بات کریں گے تو انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایک طرف معاہدہ چاہتا ہے اور دوسری طرف اسے اس بات کا بھی خوف ہے کہ نہ صرف اپنی عوام بلکہ امریکا کے ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں کئی تنازعات کو ختم کروایا اور ایک اور جنگ میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے، تاہم جھوٹی خبروں میں اس کے برعکس تاثر دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹنگ حقیقت کے برعکس ہے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے امریکا کو ناکامی کا سامنا ہے، حالانکہ صورت حال مختلف ہے۔