ایران میں امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں39 افرادگرفتار
27 افراد کا تعلق دو دہشتگرد گروہوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان و بلوچستان میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
March 26, 2026 · بام دنیا
تہران: ایرانی سکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 39 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی تہران میں خفیہ اہلکاروں نے انجام دی۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 27 افراد کا تعلق دو دہشتگرد گروہوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان و بلوچستان میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور سٹار لنک ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ان پر الزام ہے کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، ڈیٹا اور لوکیشن کی معلومات دشمن نیٹ ورکس کو فراہم کر رہے تھے۔