امن مذاکرات،امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنماؤں کو اپنی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا

یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

               
March 26, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر اپنی ہدفی فہرست سے نکال دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام چار سے پانچ روز کے لیے ہدفی فہرست سے ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ترکی، پاکستان اور مصر کے ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان فوری مذاکرات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی عمل میں آئے اور اس کے بعد مذاکرات ممکن ہوں۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں موجود بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔