امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے ایف18 طیارہ مار گرائے جانے کے دعوے کی تردید
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کے دوران ایک امریکی ایف18 طیارہ چابہار کے قریب مار گرایا گیا اور ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی
March 26, 2026 · بام دنیا
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے ایف18 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کے دوران ایک امریکی ایف18 طیارہ چابہار کے قریب مار گرایا گیا
اور ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ نیول موبیلائزیشن فورس کے جدید ایئر ڈیفنس نے طیارے کو نشانہ بنایا۔
تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے واضح کیا ہے کہ ایف18 طیارہ سالم ہے اور ایران کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔