ایرانی سفارتخانے نے کشمیری عوام کی حمایت پر شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا
شیئر کی گئی تصویر میں ایرانی میزائل کے ساتھ پاسداران انقلاب کا پیغام بھی شامل ہے،
March 26, 2026 · بام دنیا
نئی دہلی: ایرانی سفارتخانے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کشمیری عوام کی حمایت پر شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں ایرانی میزائل کے ساتھ پاسداران انقلاب کا پیغام بھی شامل ہے،
جس میں لکھا گیا ہے کہ “ہم دل کی گہرائیوں سے کشمیری عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں اور آپ کی طرف سے اپنے رہنما کے قاتلوں سے انتقام لیں گے۔”