قاسم خان نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اس مطالبے پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور اسے قومی مفادات کے منافی قرار دیا گیا۔

               
March 26, 2026 · بام دنیا

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

قاسم خان نے یہ مطالبہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر یورپی یونین پاکستان کو حاصل یہ خصوصی درجہ ختم کرے۔

قاسم خان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد عمران خان جیل میں ہیں۔

اس مطالبے پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور اسے قومی مفادات کے منافی قرار دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہونے سے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات شدید خطرے میں پڑ جائیں گی،

کیونکہ اس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں خصوصی رسائی حاصل ہے۔

اگر یہ مطالبہ پورا ہوا تو پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئے گی،

جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بحران پیدا ہونے سے ملک میں بیروزگاری بڑھے گی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ذاتی یا سیاسی بنیادوں پر پاکستان مخالف مہم ملک کے لیے معاشی طور پر انتہائی نقصان دہ ہے اور اس سے عالمی سطح پر ملک کا تشخص متاثر ہو سکتا ہے۔