ایران سے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز سامنے آگئیں

تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام پر پابندی، آبنائے ہرمز کی بحالی، مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی شامل ہیں

               
March 26, 2026 · بام دنیا

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی

تجاویز میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام پر پابندی، آبنائے ہرمز کی بحالی، مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی نگرانی، ایران اور امریکا کے درمیان سول جوہری تعاون اور ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی شامل ہیں۔

دوسری جانب چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے،

جبکہ مصر نے بھی کہا کہ وہ پاکستان، ترکی اور دیگر بین الاقوامی و علاقائی شراکت داروں کے درمیان جاری کوششوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔