جعلی ڈرون آواز پر سعودی شہریوں کی دوڑ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک شخص ریکارڈ شدہ ڈرون کی آواز کمرے کے دروازے کے قریب چلاتا ہے، جس پر اندر موجود افراد اچانک خوفزدہ ہو کر باہر کی جانب بھاگ نکلتے ہیں۔

               
March 26, 2026 · بام دنیا

ریاض(اُمت نیوز) سعودی عرب میں ڈرون حملوں کے خدشات کے باوجود ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں شہریوں کو جعلی ڈرون آواز سے خوفزدہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ریکارڈ شدہ ڈرون کی آواز کمرے کے دروازے کے قریب چلاتا ہے، جس پر اندر موجود افراد اچانک خوفزدہ ہو کر باہر کی جانب بھاگ نکلتے ہیں۔

بعد ازاں جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ آواز جعلی تھی تو وہ ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور مشکل حالات میں بھی عوام کے مزاحیہ انداز کو سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے متعدد ڈرون حملوں کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت ناکام بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئیں تاہم بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔