مقبوضہ کشمیر میں عسکری قیادت سے اظہارِ محبت کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوم پورہ کے جنگلاتی ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک شخص پوسٹر اٹھائے کھڑا ہے،
مقبوضہ کشمیر میں ایک شہری کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوم پورہ کے جنگلاتی ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک شخص پوسٹر اٹھائے کھڑا ہے،
جس پر “We Love You Field Marshal” درج ہے۔ شہری پوسٹر لہرا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا نظر آتا ہے۔
تہلکہ خیز ویڈیو سامنے اگئی بھارتی جموں و کشمیر میں بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے چرچے شہری نے اوم پورہ جنگلات ہیڈ کوارٹر کے سامنے ویڈیو بنا ڈالی
"We Love You Field Marshal"
کا پیغام ویڈیو میں لہرا کر محبت کا اظہار کر ڈالا ویڈیو بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر سوشل میڈیا میں وائرل pic.twitter.com/1jk8TlZEe0
— Iranian Force ✴️ (@MrImranPk) March 28, 2026
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین اسے جذباتی اظہار قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل مواد کی آزادانہ طور پر تصدیق ہمیشہ ممکن نہیں ہوتی، تاہم اس طرح کی ویڈیوز اکثر عوامی جذبات اور رائے کی عکاسی کرتی ہیں۔