شمالی چین میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک۔ 23 زخمی

23افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔چینی حکام

               
March 29, 2026 · بام دنیا

شمالی چین میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ شمالی چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت تائی یوان میں پیش آیا جہاں ایک عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

تائی یوان میونسپل حکومت کے مطابق آگ گزشتہ رات شہر کے شیاوڈیان ضلع میں بھڑکی۔ضلعی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔