بھارت کے فوجی شہر دہرادھون میں ’را‘ کا بریگیڈیئر قتل
مقتول حساس اداروں سے وابستہ رہے اور اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے تھے
بھارت کے شہر دہرہ دون کے راج پور تھانہ علاقے میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر وشویشور کانت جوشی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقتول ہندوستانی فوج کے سابق بریگیڈیئر اور انٹیلی جنس بیورو (IB) کے اسپیشل ڈائریکٹر رہ چکے تھے، اور حال ہی میں بھارتی خفیہ ادارے RAW کے ساتھ بھی منسلک تھے۔
جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں کے مطابق فائرنگ دو گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران ہوئی، اور ایک گولی بریگیڈیئر کو اس وقت لگی جب وہ سیر کے لیے نکلے تھے۔ اس واقعے نے انڈیا کی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کمیونٹی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
#WATCH #Dehradun | Retired Army Brigadier #VKJoshi allegedly shot dead in Rajpur area
According to officials at the scene, the firing broke out during an argument between people travelling in two vehicles, and a stray bullet hit the Brigadier while he was out for a walk.… pic.twitter.com/jCrN9ROSuX
— Hunter King (@HunterKingIndia) March 30, 2026
پولیس اور انٹیلی جنس ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے کہا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق واضح کیے جائیں گے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس اہلکار سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہیں۔