راولپنڈی اور اسلام آبادمیں شدید طوفان بادوباراں۔رات سے پہلے اندھیراہوگیا

پیرکوجڑواں شہروں میںفجرسے پہلے بارش کا ایک سپیل ہواتھا ۔سہ پہرکے وقت ایک بارپھر گھٹائیں برسیں

               

 

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آبادمیں شدید طوفان بادوباراں نے رات سے پہلے اندھیراکردیا۔سیاہ بادلوں نے آسمان کو ڈھک دیا جس کے باعث ماحول پر اندھیرا چھاگیا۔موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی۔

 

پیرکوفجرسے پہلے بارش کا ایک سپیل ہواتھا جس کے بعد کچھ دیر تک آسمان صاف ہوگیا اور دھوپ نکلی لیکن سہ پہر کے وقت دوبارہ گھٹائیں امڈ کر آئیں اور فضا تاریک ہوگئی۔

 

اس دوران آندھی بھی چلی اورگرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے موسم ایک بارپھرسرد کردیا۔