سری لنکا میں بجلی کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا اعلان
اپریل میں عالمی توانائی کی قیمتوں کے مطابق مزید اضافہ متوقع ہے۔پبلک یوٹیلٹیز کمیشن
March 31, 2026 · بام دنیا
سری لنکا نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے نتیجہ میں توانائی کی قلت کے باعث کل (بدھ سے)بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔
سری لنکا کے پبلک یوٹیلٹیز کمیشن نے کہا کہ اپریل میں عالمی توانائی کی قیمتوں کے مطابق مزید اضافہ متوقع ہے۔کمیشن کے چیئرمین کے پی ایل چندرالال نے بتایا کہ آج ہم نے جس اضافہ کا اعلان کیا ہے وہ ان قیمتوں کی بنیاد پر حساب کیا گیا ہے جو مشرق وسطیٰ کے تنازع سے پہلے تھیں۔زیادہ تر درمیانے طبقے کے صارفین کے لیے ایک کلو واٹ بجلی کی قیمت 61 روپے سے بڑھ کر 84 روپے ہو جائے گی، جو تقریباً 39.34 فیصد اضافہ ہے ۔ ماہانہ 30 کلو واٹ گھنٹہ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 11.11 فیصد اضافہ ہوگا۔