چینی ہائی وے ٹنل میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک۔ 9 زخمی

حکام کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر آتش گیر گیس کے باعث ہوا۔تحقیقات جاری

               
March 31, 2026 · بام دنیا

چین کی میونسپلٹی چونگ چنگ میں زیرِ تعمیر ہائی وے ٹنل میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چونگ چنگ کے ضلع وانزہو میں ٹرانسپورٹ کمیشن نے بتایا کہ یہ دھماکہ ضلع وانزہو کی قومی شاہراہ کے تعمیراتی حصے میں ہوا جس سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر آتش گیر گیس کے باعث ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔