متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم، اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم ہوگئی

               
March 31, 2026 · بام دنیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

نئے نرخوں کے مطابق سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم، اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم اور ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے تحت فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور لاجسٹک لاگت میں اضافے کے باعث یہ قیمتیں بڑھی ہیں، جس کا اثر ملکی معیشت اور صارفین پر پڑ رہا ہے۔