جاپان میں 5 شدت کا زلزلہ۔ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔جاپانی حکام
April 1, 2026 · بام دنیا
جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
مقامی نیوز ایجنسی کیوڈو نے جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی توچیگی پریفیکچر میں 7 تھی۔ وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔
جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ جاپان اٹامک پاور کمپنی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث توکائی نمبر 2 نیوکلیئر پاور سٹیشن میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔