چندی گڑھ میں بی جے پی کے دفتر پر دستی بم حملہ

دھماکے سے ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

               
April 1, 2026 · بام دنیا
فوٹو بھارتی میڈیا

فوٹو بھارتی میڈیا

چندی گڑھ: بھارت کے شہر چندی گڑھ میں حکمران جماعت بی جے پی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں بی جے پی کے دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں بیرونی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور فوراً علاقے کو سیل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں حملہ آور کو بم پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

ھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی، دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ دھماکے والے علاقے میں داخل نہ ہوں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔