کراچی:شہر قائد میں ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

               
April 2, 2026 · قومی

کراچی: شہر قائد میں ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار اور قدرے سرد ہوگیا ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم سندھ میں داخل ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اور دن بھر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فضائی معیار میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور شہر کا اے کیو آئی آج نسبتاً بہتر سطح پر ہے، جس سے شہریوں کو کچھ حد تک ریلیف ملا ہے۔