ایران کا امارات میں امریکی فوجیوں کی خفیہ میٹنگ پر حملہ،37 فوجی ہلاک

یہ حملہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کیا، متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی افسران کی ایک خفیہ میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا،

               

تہران/ابوظہبی: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی افسران کی ایک خفیہ میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 37 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کیا، جس میں امریکی فوجی افسران کے اجلاس کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ان کی بحری افواج نے امارات، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر مجموعی طور پر پانچ بڑے آپریشنز کیے ہیں۔

بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایک ڈرون حملے کے ذریعے شمالی بحر ہند میں موجود امریکی طیارہ بردار جہاز “ابراہم لنکن” کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز کو پیچھے ہٹنا پڑا۔

تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ امریکی یا خلیجی حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔