اگر دشمن نے زمینی کارروائی کی تو ایک بھی  فوجی زندہ نہیں بچے گا۔ایرانی آرمی چیف

دشمن زمینی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے،اور ایرانی فوج دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھ کر زمینی حملے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔

               
April 2, 2026 · بام دنیا

تہران: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے زمینی کارروائی کی تو ایک بھی  فوجی زندہ نہیں بچے گا۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن زمینی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہےاور ایرانی فوج دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھ کر زمینی حملے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔

ایران کے سینئر عہدیدار علی اکبر ولایتی نے بھی کہا کہ جنگ ایران کی ثابت قدمی کے ساتھ ختم ہوگی،جارحین کے خوابوں کے مطابق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز صرف ایران کے دشمنوں کے لیے بند ہے اور دوستوں کے لیے کھلا ہے، اور جنگ ایران کی محتاط منصوبہ بندی اور طاقت کے ذریعے ختم ہوگی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی طاقت اور سازوسامان کے بارے میں دشمنوں کی معلومات نامکمل ہیں، اور امریکہ و اسرائیل ایران کی حقیقی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے میزائل اور فوجی تیاری ایسی جگہوں پر مکمل کی ہے جن کے بارے میں دشمن کو کوئی علم نہیں، اور اب تک جو مراکز نشانہ بنائے گئے وہ غیر اہم تھے۔