امریکہ نے سعودیہ میں ایرانی حملوں میں سفارتخانے کو شدید نقصان کا اعتراف کر لیا
مارکو روبیو نے حملے سے نقصانات کے بارے میں جو بات کہی تھی وہ غلط تھی۔
امریکی حکام نے تسلیم کیاکہ ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر 3 مارچ کو حملے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور یہ بھی کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے حملے سے نقصانات کے بارے میں جو بات کہی تھی وہ غلط تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے عمارت میں جو آگ لگی تھی اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، عمارت میں محفوظ ترین حصے بھی نشانہ بنے اور جو آگ لگی وہ آدھے دن تک بجھائی نہ جاسکی تھی۔
امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کا ایک ڈرون عمارت سے آکر ٹکرایا اور اس سے جو سوراخ پیدا ہوا اس میں ایک ہی منٹ بعد دوسرا ڈرون بھی آٹکرایا۔ ایران نے پرنس سلطان ائیربیس پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایواکس طیارہ اور ری فیولنگ طیارے بھی نشانہ بنائے گئے تھے۔ امریکا کا میزائل دفاعی نظام یہ دونوں حملے روکنے میں ناکام رہا تھا۔