افغانستان میں زلزلہ۔کابل میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بگرامی ضلع میں مکان گرنے سے اموت ہوئیں۔طالبان حکام۔باپ ماں۔چار بیٹیاں دو بیٹے شامل ہیں

               
April 4, 2026 · بام دنیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی شام آنے والے زلزلے کے نیتجے میں کابل صوبے کے بگرامی ضلع میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام آنے والے زلزلے کی شدت 5٫8 تھی جبکہ اس کی گہرائی 181 کلو میٹر تھی۔

کابل کے گورنر کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ضلع بگرامی کے علاقے گوسفندرہ میں ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا۔

صوبائی ترجمان حافظ بشارت نے کہا کہ تمام متاثرین ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ایک گھر مکمل طور پر گرنے سے باپ، ماں، چار بیٹیاں اور دو بیٹے جاں ہوئے۔

زلزلہ 181 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس سے عام طور پر معمولی نقصان ہوتا ہے لیکن افغانستان میں دیہی کچے مکانات اور خستہ حال ڈھانچوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے نسبتاً ہلکے زلزلے بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔