امریکہ کی 2027 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات بڑھانے کی تجویز
دفاعی اخراجات کو بڑھا کر 1.5 کھرب امریکی ڈالر تک لے جانےکی تجویز دی گئی ہے
وائٹ ہاؤس کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے2027 کے لیے بجٹ تجویز جاری کر دی ہے، جس میں دفاعی اخراجات کو بڑھا کر 1.5 کھرب امریکی ڈالر تک لے جانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گھریلو پروگرامز میں نمایاں کٹوتیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ کے مطابق یہ منصوبہ قومی دفاع کے لیے پہلے سے مقرر “تاریخی ایک کھرب ڈالر” کے بجٹ کو مزید بڑھاتے ہوئے 2027 میں 44 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5 کھرب ڈالر تک لے جانے کی تجویز دیتا ہے۔
دوسری جانب، اس منصوبے میں غیر دفاعی اخراجات کو محدود کرنے اور وفاقی حکومت میں اصلاحات کے تحت 2026 کے مقابلے میں 10 فیصد کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی اخراجات کو ترجیح قرار دیا ہے۔