برطانیہ کا کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنےکا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم نے کویتی ولی عہد سے ٹیلی فون پر تعیناتی پر بات کی۔
April 4, 2026 · بام دنیا
برطانیہ نے کویت میں ریپڈ سینٹری فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ خلیج عرب میں برطانوی اور کویتی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا ریپڈ سینٹری ایئر ڈیفنس سسٹم کویت بھیج رہا ہے۔ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے برطانوی وزیراعظم نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی پر بات کی۔
ترجمان نےکہا کہ وزیرِاعظم نے گفتگو کا آغاز کویت کی ایک آئل ریفائنری پر رات کے وقت ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت سے کیا اور اپنے اس عزم کو دُہرایا کہ برطانیہ کویت اور خلیج میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔