چینی حملے کے خطرے پر تائیوان سے امیر لوگ بھاگنے لگے
چین کی بڑھتی ہوئی فوجی جارحیت کے پیش نظر تائیوان نےدفاعی اخراجات میں اضافہ کر دیا
چین کی بڑھتی ہوئی فوجی جارحیت کے پیش نظر تائیوان نے اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے، لازمی فوجی سروس کی مدت بڑھا دی ہے اور اپنی جنگی مشقوں کو جدید بنا لیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
تاہم چینی حملے کے خطرے پر تائیوان میں امیر لوگ بھاگنے لگے ہیں، 51 سالہ نیلسن کا کہنا ہے کہ حملے کی صورت میں باہر وہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
میں نے سنگاپور میں بینک اکاؤنٹ کھولا اور اپنی دولت کا پانچواں حصہ بیرونِ ملک منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ترکی کی شہریت کے لیے درخواست دی اور نو ماہ بعد خود اور اپنی اہلیہ کے لیے دوسرا پاسپورٹ حاصل کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر تائیوان پر حملہ ہوتا ہے تو وہ ہنگامی فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور ترک پاسپورٹ کے ذریعے آزادانہ سفر کر سکیں گے۔
نیلسن نے کہا کہ “اس کے امکانات کم ہیں، لیکن اگر ایسا ہو گیا تو نقصان بہت بڑا ہوگا، اس لیے میں نے متبادل منصوبہ بنایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے بڑھتے ہوئے تنازع کے باعث عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے، جس نے موجودہ عالمی نظام پر ان کے اعتماد کو مزید کمزور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کا نظام بکھر رہا ہے اور اب کوئی ایک بڑی طاقت حالات کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکتی۔