پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان آج آمنے سامنے ہوں گے

میچ شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل جبکہ ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر کریں گے۔

April 5, 2026 · اسپورٹس

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 11 کے آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل جبکہ ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر کریں گے۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 11 میں اب تک تین تین میچ کھیل چکی ہیں، جس میں ملتان سلطان نے دو میچز جیتے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان چوتھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔