فوجیوں کو طویل غیرملکی قیام سے متعلق جرمنی میں نیا قانون نافذ
ضرورت پڑنے پر ایک قابلِ اعتماد اور معلوماتی فوجی سروس ریکارڈ یقینی بنایا جائے۔
April 6, 2026 · بام دنیا
جرمنی میں فوجی سروس کے ایک نئےقانون کے تحت زیادہ تر نوجوانوں کا طویل عرصے کے لیے ملک چھوڑنے پر حکام کو مطلع کرنا ضروری ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں ایک اخباری رپورٹ پر وسیع پیمانے پر بحث چھڑ گئی ہے۔وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ 17 سال کے مردوں کا تین ماہ سے زائد عرصے تک غیر ملکی قیام کے لیے جرمن مسلح افواج سے “پیشگی منظوری لینا ضروری ہےاگر متعلقہ عرصے میں بطورِ سپاہی کسی مخصوص سروس کی توقع نہ ہو، تو منظوری دے دی جائے گی۔
وزارت کے ایک ترجمان نےبتایا کہ اس ضابطے کا پس منظر اور رہنما اصول یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایک قابلِ اعتماد اور معلوماتی فوجی سروس ریکارڈ یقینی بنایا جائے۔