امریکا نے ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کر دیے
یہ اقدامات امریکی حکومت کی جانب سے ملکی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے سلسلے میں اٹھائے گئے ہیں۔
واشنگٹن: امریکی حکومت نے ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے سیکریٹری مارکو روبیو نے ایسے غیر ملکی شہریوں کے گرین کارڈز واپس لے لیے جن کے مبینہ طور پر ایرانی دہشت گرد نظام سے تعلقات تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 4 ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز یا امریکی ویزے منسوخ کیے ہیں، جن کا تعلق موجودہ یا سابق ایرانی حکومت سے بتایا گیا ہے۔
اسی دوران امریکی حکام نے ایسے 11 بھارتی شہری بھی گرفتار کیے ہیں جن پر امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی ڈاکیومنٹس استعمال کرنے کا الزام تھا۔
رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 افراد کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور انہیں ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ اقدامات امریکی حکومت کی جانب سے ملکی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے سلسلے میں اٹھائے گئے ہیں۔