نسیم شاہ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

فاسٹ بولر کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے۔

               
April 6, 2026 · اسپورٹس

راولپنڈی: نسیم شاہ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق انجری کے باعث نسیم شاہ کو فوری طور پر آرام دیا گیا ہے اور ان کی واپسی کا فیصلہ مکمل فٹنس کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امید ہے نسیم شاہ بحالی کے عمل اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کر سکیں گے۔

راولپنڈی ٹیم نے اپنے اہم فاسٹ بولر کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔