شکیب الحسن نے ایک بار پھر کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا

بنگلادیش کے لیے کھیلنے کا موقع ملنے پر بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دے سکیں۔

               
April 7, 2026 · اسپورٹس

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 39 سالہ شکیب نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کی حالیہ میڈیا گفتگو کے بعد کافی بحث ہوئی، اس لیے وہ سب کچھ واضح کرنا چاہتے ہیں۔

شکیب الحسن نے بتایا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اپنے کیریئر کے آخری مرحلے میں بنگلادیش کے لیے کھیلنے کا موقع ملنے پر بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے، لیکن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، چاہے وہ سیاست کے ذریعے ہو یا دیگر راستوں سے۔ شکیب الحسن نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام سرخ و سبز جرسی میں مسکراہٹ کے ساتھ کریں گے اور اس مقصد کے لیے بنگلادیش کے عوام سے دعاوں اور محبت کی درخواست کی۔