مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا

چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7744 روپے پر برقرار رہی

               
April 7, 2026 · کامرس

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 488462 روپے پر آگیا،

10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی سے 418777 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7744 روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہوگیا ہے۔