دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل

ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی افواج کے انخلاء کی بھی تجویز شامل ہے

               
April 8, 2026 · بام دنیا

دو ہفتے کی جنگ بندی اور مذاکرات پر ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کو مجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکہ کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کردیا۔ تجاویز میں امریکہ کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دینا شامل ہے۔

بیان کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو جاری رکھنے کی تجویز شامل ہے، افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کو ختم کرنے کی تجویز شامل ہیں۔

سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادوں کو ختم کرنے تجویز شامل ہیں، اس کے علاوہ ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی افواج کے انخلاء کی بھی تجویز شامل ہے۔ لبنان کے خلاف تمام محاذوں پر جنگ روکنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جب تک اس فتح کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، دشمن نے معمولی غلطی بھی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔