پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہےنریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں

               
April 8, 2026 · بام دنیا

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی۔بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا۔

ایک تجزیہ کارنے کہا کہ 10 سال پہلے اڑی میں ہوئے واقعے پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کردیں گے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہے اور بھارت اور نریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفارتی کوششیں رنگ لائیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دو ہفتے جنگ بندی کی پاکستانی تجویز مان لی اور دنیا بڑی تباہی سے بچ گئی۔