اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر لگ گئے

اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ذرائع

               

پی ٹی آئی 9 اپریل احتجاج سے پہلے اسلام آباد میں کنٹینر لگ گئے... تصویر امت ڈیجٹل

اسلام آباد: 9 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھاری کنٹینرز کی بڑی تعداد شہر میں منتقل کی جا رہی ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے این او سی کی درخواست مسترد کر دی۔

این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل خان کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تین روز قبل جلسے کا اعلان کیا تھا اور کہاتھا کہ اجازت نہ ملنے پر ہر جگہ احتجاج کریں گے۔

واضع رہے 9 اپریل 2022 کو عمران خان کو تحریک عدم اعتمادکے ذریعے ہٹایا گیا تھا۔