لائیو جنگ 41واں دن:امریکی و ایرانی اعلیٰ وفود مذاکرات کے لئے آج پاکستان پہنچیں گے

ایران جنگ پر لائیو اپ ڈیٹس

               
April 9, 2026 · Live

  • جمعرات9 اپریل کو جنگ 41 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
  • خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان اہم سفارتی کردار ادا کرنے جا رہا ہے جہاں جے ڈی وینس اور ایرانی قیادت پر مشتمل وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
  • امریکی ٹیم کی معاونت کے لیے 23 رکنی عملہ پہلے ہی وفاقی دارالحکومت پہنچ چکا ہے

Thursday, 9 April 2026 – 10:35 #
آبنائے ہرمز کھلنے پر ایران میں بعض حلقے ناخوش
ایران میں سخت گیر عناصر نے تہران کے ایک مصروف چوراہے پر بینر لگا کر اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا، جو ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم نامے کی طرف اشارہ تھا۔ تاہم، پاکستان کی درخواست اور ایران کی عارضی جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے پر رضامندی دی گئی، جس سے سخت گیر عناصر میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ان کے احتجاج میں بسیج رضاکار ملیشیا نے وزارت خارجہ کی طرف مارچ کیا اور سرکاری ٹی وی پر اس فیصلے کو “دشمن کے لیے تحفہ” قرار دیا گیا۔… مزید پڑھیں
Thursday, 9 April 2026 – 09:52 #
ایران امریکا جنگ بندی میں لبنان کو شامل کیا جائے،فرانس،آسٹریلیا
 فرانس کے صدر ایمانویل میکروں اور آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ میکروں نے کہا کہ انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور جنگ بندی پر دونوں کی رضامندی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ تمام محاذوں، بشمول لبنان، پر مکمل طور پر نافذ ہوگا۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی… مزید پڑھیں
Thursday, 9 April 2026 – 09:37 #
سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ،آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان
 ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے بعض حصوں میں سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندری آمد و رفت کے لیے متبادل راستے بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق اس گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی کے حوالے سے پاسداران کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ… مزید پڑھیں
Thursday, 9 April 2026 – 09:36 #
ٹرمپ کا ایران کے گرد امریکی افواج کو چوکس رکھنے کا حکم
 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کے اطراف اپنے اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ موجود رہیں گی اور مکمل معاہدے پر عمل درآمد تک اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گی۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تو امریکہ بھرپور اور سخت ردعمل دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو محفوظ اور کھلا رکھا جائے گا تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔ ماہرین کے… مزید پڑھیں
Thursday, 9 April 2026 – 07:58 #
اسرائیل پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر نہیں دیکھتا،اسرائیلی سفیر
 بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے اپنی پالیسی اور مفادات کے تحت پاکستان کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اسرائیل کا نقطۂ نظر اس سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی امریکہ مختلف علاقائی ممالک کو ثالثی کے لیے استعمال کرتا رہا ہے، جن میں قطر اور ترکیہ شامل ہیں، جنہیں حماس کے ساتھ مذاکرات میں کردار دیا گیا۔ رووین آزر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرے، اور اس مقصد… مزید پڑھیں