مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا

شہری گھر بیٹھے دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کرا سکیں گے

               
April 9, 2026 · اہم خبریں

پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح، شہری گھر بیٹھے دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کرا سکیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے شہری شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرا سکیں گے۔

صوبے بھر میں شہری اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت کے بغیر ایپ کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ درج کروا سکتے ہیں، اور ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے، اور پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے استعمال سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔