آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کسی حد تک اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے۔امریکہ۔برطانیہ

قطر میں برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

               
April 10, 2026 · بام دنیا

برطانوی وزیرِاعظم کے دفتر کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر سٹامر اور امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے کسی حل تک پہنچنے کے عمل کے ’اگلے مرحلے‘ میں داخل ہو چکے ہیں۔

کیئر سٹامر ابھی قطر پہنچے ہیں، جہاں سے امریکی صدر کے ساتھ ان کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹامر نے ٹرمپ کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے راستے کو کھولنے کے لیے ’قابلِ عمل منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے شراکت داروں کو اکٹھا کرنے کی برطانیہ کی کوششوں‘ سے آگاہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اب جبکہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے اور آبنائے کو کھولنے پر اتفاق رائے موجود ہے، ہم کسی حل تک پہنچنے کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سٹامر اور ٹرمپ نے ’جہاز رانی کو جلد از جلد دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایک عملی منصوبے کی ضرورت پر گفتگو کی ہے۔