ایشیائی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
برینٹ کروڈ آئل کے فیوچرز کی قیمت میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا
April 10, 2026 · بام دنیا
ایشیا میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہے کیونکہ سرمایہ کار آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی میں رکاوٹوں پر تشویش کا شکار ہیں۔
جمعہ کو برینٹ کروڈ آئل کے فیوچرز کی قیمت میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 96.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی تیل کے فیوچرز میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی صدرٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ اس اہم بحری راستے سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول نہ کرے۔
مزید برآں سعودی عرب کی تیل پیداوار پر ہونے والے حالیہ حملوں کے باعث ملک کی یومیہ پیداوار تقریباً 6 لاکھ بیرل کم ہوگئی ہے، جبکہ اس کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی ترسیل میں بھی 7 لاکھ بیرل یومیہ کمی واقع ہوئی ہے، سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو رپورٹ کیا۔