سعودیہ کی فضائی کمپنی کا دبئی۔ ابوظہبی۔ عمان کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

خطے کی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ جانے سے پہلے مسافر اپنی پرواز کا سٹیٹس چیک کرلیں۔

               
April 10, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نےکل 11 اپریل سے دبئی، ابو ظبی اور عمان کے لیے جزوی طور پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطا بق السعودیہ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ قومی فضائی کمپنی جدہ سے دبئی، ابوظبی اور عمان کے روٹس کے لیے روزانہ خصوصی پروازیں چلائے گی۔بیان میں مسا فروں سے کہا گیا کہ’ وہ خطے کی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پرواز کا سٹیٹس چیک کرلیں۔