آسٹریلیا کا امریکہ اور ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

امریکہ ۔ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونا افسوسناک ہے

               
April 12, 2026 · بام دنیا

آسٹریلیا نے امریکہ اور ایران دونوں فریقوں سے جنگ بندی برقرار رکھنے اور دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونا افسوسناک ہے۔

ان کے مطابق، “اب ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جنگ بندی کو جاری رکھا جائے اور مذاکرات کی میز پر واپس آیا جائے۔ ہم اس تنازع کے جلد حل کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ “تنازع میں کسی بھی قسم کی شدت نہ صرف انسانی جانوں کے لیے مزید نقصان دہ ہوگی بلکہ عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات ڈالے گی۔