مذاکرات کے دوران ٹرمپ میامی میں یو ایف سی مقابلہ دیکھتے رہے
ٹرمپ کے ہمراہ ان کے اہلِخانہ اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
April 12, 2026 · بام دنیا
جب امریکی نائِب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ساتھ اہم امن مذاکرات میں مصروف تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں یو ایف سی کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
ٹرمپ کے ہمراہ ان کے اہلِخانہ کے کئی افراد اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
اتوار کی صبح مذاکرات کے بعد مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کے دوران وہ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں تھے۔