سعودی عرب میں حملوں کے بعد تیل کی تنصیبات بحال
منیفہ آئل فیلڈ میں بھی تقریباً 3 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار بحال کر لی گئی
April 12, 2026 · بام دنیا
سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے شعبے پر حملوں کے بعد دو اہم توانائی مراکز پر آپریشنز بحال کر دیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزارت نے بتایا کہ ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے مکمل پمپنگ صلاحیت بحال ہو گئی ہے، جو یومیہ سات ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق منیفہ آئل فیلڈ میں بھی تقریباً 3 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار بحال کر لی گئی ہے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ خریص آئل فیلڈ پر مکمل بحالی کے لیے کام جاری ہے، جہاں سے مزید 3 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار متوقع ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب نے ریاض، مشرقی صوبے اور ینبع انڈسٹریل سٹی میں تیل، گیس اور بجلی کی تنصیبات پر حملوں کے بعد کئی مراکز پر آپریشنز معطل کر دیے تھے۔