مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 9 فیصد بڑھ گئی ہے۔

               
April 13, 2026 · بام دنیا

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں کسی پیشرفت کے نہ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے توانائی مارکیٹس کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 9 فیصد بڑھ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا مربن خام تیل ایک فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔