ٹرمپ کا نیٹو اخراجات کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے، اب وہ سامنے آنا چاہتے ہیں

               
April 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیٹو پر ہونے والے اخراجات کا “سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر نیٹو پر امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف مؤقف کی مکمل حمایت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے، اب وہ سامنے آنا چاہتے ہیں لیکن اب کوئی حقیقی خطرہ باقی نہیں رہا۔

انہوں نے نیٹو میں امریکہ کی رکنیت اور اس پر ہونے والے اخراجات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے روس کے خلاف اتحادیوں کے دفاع کے لیے کھربوں ڈالر خرچ کیے ہیں، جو ان کے بقول “کچھ حد تک مضحکہ خیز” ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو اخراجات کا اب “انتہائی سنجیدہ جائزہ لیا جائے گا۔”