تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے77 تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا

27 متاثرہ تاریخی مقامات قاجار دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ایرانی حکام

               
April 13, 2026 · بام دنیا

تہران میں تاریخی آثار کی حفاظت سے متعلق کمیٹی کے سیکرٹری سجاد اصغاری نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے نتیجے میں دارالحکومت کے متعدد تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق انہوں نے کہا کہ تہران میں 77 تاریخی عمارتیں، محلات اور عجائب گھر متاثر ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق 90 فیصد نقصان معمولی جبکہ 10 فیصد نقصان شدید نوعیت کا ہے۔ متاثرہ مقامات میں 38 ایسے آثار شامل ہیں جو قومی سطح پر رجسٹرڈ ہیں، جبکہ باقی عمارتیں فنِ تعمیر اور ثقافتی اہمیت کی حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 27 متاثرہ تاریخی مقامات قاجار دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

متاثرہ عمارتوں میں فرخ آباد محل، عشرت آباد محل، کہک مل، قصر جیل، مرمر محل کا پتھریلا دروازہ، احمد رضا پہلوی محل اور رفیع نیا سیناگوگ ہاؤس شامل ہیں۔