ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ،ٹرمپ کی ‘حملہ آور جہازوں’ کو تباہ کرنے کی دھمکی

محاصرہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک نافذ ہوگا۔سینٹ کام

               
April 13, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگتن: امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی باقاعدہ ناکہ بندی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس کے ساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی ‘حملہ آور جہاز’ نے امریکی کارروائی میں مداخلت کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

محاصرہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک نافذ ہوگا۔سینٹ کام کے مطابق ممنوعہ علاقے میں آنے والے جہاز کا رخ موڑ دیں گے یا قبضے میں لے لیں گے،کسی بھی پرچم کا جہاز ہو ،  سب پر احکامات لاگو ہوں گے،غیر جانبدار جہاز اب بھی تلاشی اور معائنے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں،  انسانی ہمدردی کی ترسیلات کو معائنے کے بعد اجازت دی جائے گی،جو جہاز ایران نہ جا رہا ہو یا ایران سے نہ نکلا ہو وہ سفر کرسکتے ہیں ،امریکا نے آج ایرانی سمندری راستوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔