امریکی ناکہ بندی کے باوجود چینی تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا
یہ درمیانے درجے کا ٹینکر تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے کر جا رہا تھا، جو اس نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا تھا۔
تہران — امریکی ناکہ بندی کے دعووں کے باوجود ایک چینی ملکیت تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا یہ جہاز چینی ملکیت ہے اور اس پر چینی عملہ سوار تھا۔
شپنگ ڈیٹا کے مطابق ’’رچ اسٹیری‘‘ نامی یہ ٹینکر ناکہ بندی کے بعد خلیج سے نکلنے والا پہلا بحری جہاز ہے، جو اس اہم گزرگاہ سے بخیر و خوبی گزر گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ درمیانے درجے کا ٹینکر تقریباً ڈھائی لاکھ بیرل میتھانول لے کر جا رہا تھا، جو اس نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ حمریہ سے لوڈ کیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے دعووں کے باوجود بحری ٹریفک جزوی طور پر جاری ہے، جبکہ صورتحال پر بین الاقوامی سطح پر نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔