ایران امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے ،صدرمسعود پزشکیان

فوجی کارروائی سے امریکہ کے خود پیدا کردہ مسائل مزید سنگین ہو جائیں گے ، فرانسیسی صدر سےگفتگو

               
April 14, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ہی اس کی ترجیح ہے۔ یہ بات انھوں نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے گفتگو کے دوران کہی، جس کی رپورٹ ایران کے متعدد خبر رساں اداروں نے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی صدر سے کہا کہ دھمکیاں، دباؤ اور فوجی کارروائی غیر مفید ہیں اور اس سے امریکہ کے خود پیدا کردہ مسائل مزید سنگین ہو جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یورپ کو امریکہ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پاسداری کرے۔