ایرانی بندرگاہوں پرامریکی ناکہ بندی کا اطلاق تمام ممالک کے جہازوں پر ہوگا۔سینٹکام

گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز سمیت مختلف عسکری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

               
April 15, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی ناکہ بندی کا اطلاق تمام ممالک کے جہازوں پر بلاامتیاز کیا جا رہا ہے، جو ایران کے ساحلی علاقوں یا بندرگاہوں میں داخل یا وہاں سے روانہ ہوتے ہیں۔

سینٹکام کے بیان کے مطابق اس ناکہ بندی پر عملدرآمد کے لیے امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز سمیت مختلف عسکری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، جو سمندری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک عام ڈسٹرائر پر 300 سے زائد اہلکار تعینات ہوتے ہیں، جو جارحانہ اور دفاعی بحری آپریشنز انجام دینے کی اعلیٰ تربیت رکھتے ہیں۔